بیٹی کی قبر پر نئے کپڑے کیوں رکھ دیے.. اکلوتی بیٹی کھو دینے والے باپ کا جذباتی عمل دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

"یہ گلابی فراک اس بچی کے لئے ہے جس کا انتقال ترکی میں آنے والے زلزلے میں ہوا تھا۔ بچی کی عمر صرف 8 برس تھی۔ یہ فراک اس کے والد کی طرف سے اپنی بیٹی کے لئے عید کا تحفہ ہے"

کیپشن پر لکھے گئے الفاظ ہر اس شخص کا دل چیرنے کے لئے کافی ہیں جو ایک حساس دل رکھتا ہے۔

میری بیٹی یہیں دفن ہے

تفصیلات کے مطابق غمزدہ باپ نے بیٹی کی عید کا فراک خرید کر اسی جگہ لا کر رکھا جہاں فروری کے مہینے میں اس کی بیٹی زلزلے کی وجہ سے موت کی وادیوں میں کھو گئی تھی۔

ہر آنکھ اشکبار

سوشل میڈیا پر یہ تصویر آتے ہی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور ہر آنکھ باپ کی بے بسی دیکھ کر اشکبار ہے جو اس سال اپنی بیٹی کی یادوں کے سہارے عید بتا رہا ہے۔

پیاروں کو کھونے کے بعد پہلی عید

واضح رہے کہ ترکی میں رواں برس 6 فروری کو 7.8 شدت کا خوفناک ترین زلزلہ آیا تھا جس کے باعث لاکھوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ افسوسناک حادثے کے بعد یہ پہلی عید ہے جو ترک شہری اپنے پیاروں کی یاد میں گزار رہے ہیں۔

You May Also Like