پاکستانی معاشرے میں شروع سے ہی ہندوؤں کے رسم و رواج کا بہت اثر رہا ہے کیونکہ یہ دونوں قومیں صدیوں تک ساتھ رہی ہیں اسلیئے ان کا کھانا پینا، پہننا اوڑھنا، بول چال یہاں تک کہ شادیوں کی رسم و رواج تک کافی حد تک ملتی جلتی ہیں۔
لیکن اس کے برعکس پاکستانی قوم یہ بات ہمیشہ بھول جاتی ہے کہ یہ دونوں قومیں الگ ہی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہوئی تھیں۔ آج ہم اپنی معاشرتی اور اسلامی رسم و رواج کو بلکل بھول کر اندھا دھن غیر اخلاقی رسوم میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔
اسکی زندہ مثال حال ہی میں ہونے والے شادی کے دو ایسے واقعات ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہے ہیں، آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں
دلہن کو سونے میں تول دیا:
دبئی سے ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد تاجر نے اپنی بیٹی کی اس قدر دھوم سے شادی کی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔
باپ نے بیٹی کو اس کی شادی پر سونے میں تول دیا۔ جب تول میں موجود سونے کے بسکٹس کو غور سے دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ 69 کلو سونا ہیں۔ اس شادی کی دھوم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دبئی میں بھی خوب ہو رہی ہے۔ شادی میں مہمانوں نے اور خود دولہا دلہن نے فلمی کرداروں کے انداز میں انٹری دی۔
جوتا کے ساتھ دولہے کو کھینچ دیا:
اس ویڈیو پر تنقید کی وجہ دولہے کے ساتھ ہونے والی بد تمیزی ہے جو ان کی سالیوں اور بھابیوں کی جانب سے کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے کی سالیاں اس کا جوتا کھینچ کر اتارتی ہیں کہ وہ صوفے سے سیدھا زمین پر گرتا ہے۔ دولہا اس عجیب حرکت پر غصے کا اظہار بھی کرسکتا تھا مگر وہ گر کر بھی مسکرا رہا تھا۔
ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوتے ہی عوام کا پارہ بڑھ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دولہا کی بے عزتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دولہے کے گھر والے یہ بے عزتی برداشت کر رہے ہیں لیکن اگر وہ ردعمل دیتے تو لڑکی والوں کے لیے مشکل ہوسکتی تھی۔