دانیہ انور ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے 2016 میں جیو انٹرٹینمنٹ کی ہیر سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس نے پہلی بار فصیح باری خان کی لکھی ہوئی فلم فالتو لڑکی میں حنا دلپذیر، سمیعہ ممتاز اور سلمان شاہد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں شامل ہیں؛ بدنصیب، بیچاری نادیہ، حبس، رسم دنیا، صلہِ محبت، دھانی، ہیر، کہاں تم چلے گئے۔
اپنے ازواجی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دانیہ نے بتایا کہ، "اسے اپنی محبت کی شادی میں جذباتی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔" دانیہ انور نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی بہت کم عمر میں ہوئی، یہ محبت کی شادی تھی، اس نے دوست کے بھائی سے شادی کی جو دانیہ سے پانچ سال بڑا تھا۔
دانیہ نے کہا، "جب شادی ہوئی اس وقت بہت سی ایسی اہم باتیں تھیں جو میری شادی میں شروع سے موجود تھیں لیکن میں توجہ نہیں کر سکی کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی اور محبت کی پٹی آنکھ پر بندھی تھی، میری خیال کرنے والی فطرت تھی اس لیے میں اپنا سو فیصد دیتی تھی اس رشتے کو۔ میں نے اپنے رشتے کو سب کچھ دیا لیکن یہ پھر بھی نتیجہ خیز نہیں ہوا۔ یہ جذباتی اور جسمانی طور پر ایک بہت پر تشدد شادی تھی۔"
وہ کہتی ہیں کہ، مجھے خاندان کی مضبوط حمایت حاصل تھی اور میں جانتی تھی کہ میں کہاں صحیح ہوں اور کہاں غلط جس نے میری بہت مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ، میری عزت نفس نے مجھے کبھی مایوس نہیں ہونے دیا، میں نے اپنی شادی کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اور کسی بات پر افسوس نہیں کیا، آخر 6 سال کے بدسلوکی کے تعلقات کے بعد راہیں الگ کر لیں۔