شوہر دوسری بیوی کے ساتھ ہیں اور میں بچوں کے ساتھ اکیلے مدینہ آگئی ۔۔ خاتون جب روضہ رسول ﷺ پر پہنچی تو کیا ہوا؟ مدینہ روانگی کے مناظر

اللہ کے گھر جانے کا خواب ہر مسلمان دیکھتا ہے۔ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک مرتبہ مکہ اور مدینہ اپنی آنکھوں سے ضرور دیکھیں۔ اللہ کے حضور روبرو ہو کر اپنے دل کا حال بیان کردیں۔ ہر شخص کسی نہ کسی طرح پریشانیوں میں مبتلا ہے اور وہ اللہ سے بات کرنا چاہتا ہے اس سے مشورہ طلب کرتا ہے۔ جب اللہ سے بات کرنے کے لیے اس کے گھر جاتا ہے تو کیفیت ہی کچھ اور ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک خاتون ستارہ یٰسین ہیں۔ جن کے شوہر نے 3 بچوں کے بعد اپنی بچپن کی پسندیدہ کزن سے دوسری شادی کرلی۔ ظاہر ہے کسی بھی عورت کے لیے شوہر کی دوسری شادی کو یوں ہوتے ہوئے دیکھنا ایک مشکل کام ہے اور پھر شوہر کا دوسری بیوی کے کہنے پر الگ گھر لینا اور پہلی بیوی سے دور ہونا یہ سب مشکل ترین لمحات ہیں جن کو ستارہ یٰسین اکیلے ہی سنبھال رہی ہیں۔

ستارہ کے شوہر نے ان سے ملنا نہیں چھوڑا، ظاہر ہے باپ اپنے بچوں سے جتنی محبت کرتا ہے وہ کوئی نہیں کرسکتا۔ یہ اپنے بچوں کو بھی وقت دیتے ہیں اور بیوی کے پاس بھی چکر لگاتے رہتے ہیں۔

ستارہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اب وہ شوہر کے بغیر اپنے بچوں کے ساتھ اور ان کی بہن تمنا کو لے کر مدینہ جا رہی ہیں جہاں ان کی والدہ اور دیگر قریبی رشتے دار بھی وہیں موجود ہیں۔ ستارہ جونہی اپنی والدہ سے ملیں زاروقطار رو پڑیں اور پھر جب مدینے کی جالیوں کو آنکھوں سے دیکھا تو ضبط نہ کرسکیں اور خوب روئیں۔

ستارہ نے اپنے مدینہ جانے کی ہر قسم کی تیاریوں کی ویڈیو اپنے سبسکرائبرز کو دکھائیں۔ پھر جس رات انکی فلائٹ تھی وہ بھی انہوں نے فینز کو ویڈیو میں دکھایا۔ پاکستان ایئرپورٹ سے سعودیہ کے ایئرپورٹ تک انہوں نے تمام مناظر ویڈیو میں دکھائے۔

روضہ رسول ﷺ پر آکر مجھے لگا کہ شاید مجھے زندگی میں سب کچھ مل گیا ہے۔ ہر وقت جو خوف، ڈر دل میں رہتا تھا یہاں آ کر سب کچھ ختم ہوگیا۔ یہاں ایسا سکون ہے کہ اگر کوئی بھی آدمی پوری دنیا گھوم لے تو بھی اس کو وہ سکون نہ ملے جو یہاں روضہ رسول ﷺ پر ہے۔

You May Also Like