دن کی روشنی میں اسے لگانے سے رنگ کالا ہوسکتا ہے، جانیں پیٹرولیم جیلی کو استعمال کرنے کے وہ مختلف طریقے جو آپ کو فائدہ دیں

پیٹرولیم جیلی تو ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے اور اسکو کئی طریقے سے استعمال بھی کیا جاتا ہے، لیکن اکثر خواتین یہ بات نہیں جانتی ہیں کہ اسکا اسعمال دن میں نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ یہ جلد کو کالا کردیتی ہیں۔ پیٹرولیم جیلی اور سورج کے بیچ بہت خراب رشتہ ہے اسلیئے آپ جب بھی اسے استعمال کریں رات میں ہی کریں۔

پیٹرولیم جیلی کا مختلف استعمال:

آنکھوں کے گِرد:

رات کو سونے سے پہلے منہ دھو کر پیٹرولیم جیلی کو اپنے آنکھوں کے گرد لگا کر ہلکا سا مساج کریں اور صبح منہ دھولیں، اس سے آپ کی آنکھوں کے پاس جھریاں نہیں ہونگی اور خشکی بھی دور ہوگی۔

سیاہ حصّے:

جسم کے سیاہ حصّوں (کہنی، گُھٹنے، ٹخنے وغیرہ) جہاں سے بھی جلد کالی ہورہی ہو وہاں پر اگر آپ کوئی ڈاکٹر کی دی ہوئی ٹیوب یا پھر ریمیڈی لگاتی ہیں تو لگانے کے بعد اس جگہ پر ہلکے ہاتھوں سے پٹرولیم جیلی بھی اوپر سے لگا لیں۔ اس سے ہوگا یہ کہ آپکی اسکن پر موئسچر لمبے وقت تک کیلیئے لاک ہوجائے گا اور فائدہ جلدی حاصل ہوگا۔

ہونٹوں کیلیئے:

آپ کے ہونٹوں پر اگر لائنز آرہی ہیں، پھٹ رہے ہیں یا پھر خشک رہنے لگے ہیں تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر پٹرولیم جیلی لگانی ہے، اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کے ہونٹ نرم و ملائم ہوجائیں گے۔

پلکوں اور بھوؤں کیلیئے:

اگر آپ کی پلکیں اور بھوئیں کافی باریک اور ہلکی ہیں اور آپ اسکے لیئے کوئی ریمیڈی استعمال کررہی ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ اسکے بعد مسکارا برش سے رات کو پیٹرولیم جیلی اس پر لگائیں، اس سے جلد اور بہتر نتائج ملیں گے۔

موم میڈ مسکارا:

اگر آپ کے پاس مسکارا نہیں ہے اور کئی جانا ہے تو آپ کالے آئی شیڈ میں پٹرویم جیلی کو اچھے سے ملا کر برش کی مدد سے پلکوں پر لگا سکتی ہیں۔ لیکن لگانے کے بعد فوراً کچھ اور نہیں لگانا ہے ورنہ یہ پھیل جائے گا بلکہ پہلے اسے سوکھنے دیں۔

مزید طریقے جاننے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like