نہانے سے 15منٹ پہلے اسے لگائیں اور۔۔ اب گھر پر تیار کریں ایسی کریم، جو ہاتھ پاؤں کی سالوں پرانی دھوپ سے کالی ہوئی جلد کو صاف اور گورا بنائے

گرمیوں میں دن کے وقت باہر نکلنا مطلب رنگ کو خراب کرنا، لیکن اب صرف اس وجہ سے گھر میں قید ہو کر تو نہیں رہا جاسکتا۔ آج کل خواتین کو بھی کام کیلیئے گھر سے باہر جانا پڑتا ہے اور لڑکیوں کو کالج یونیورسٹی۔

ایسے میں سورج کی تیز شعاؤں سے جلد جھلس جاتی ہے اور پھر کالی پڑ جاتی ہے خاص کر ہاتھ پاؤں کی جلد. اور یہ رنگ جلدی ٹھیک بھی نہیں ہوتا۔

اسلئیے آج ہم خواتین کیلیئے لائے ہیں ایک ایسا جادوئی نسخہ جس سے سالوں کی ٹیننگ کچھ دنوں میں ہی دور ہوجائے گی۔

ہاتھ پاؤں کی ٹیننگ ٹھیک کرنے کا طریقہ:

ایک پیالی میں ٹماٹر کا رس، بیسن، ہلدی، لیموں کا رس اور بلیچ کرنے والا پاؤڈر تھوڑا سا شامل کر کے پیسٹ بنالیں۔ اب لیموں کے چھلکے کو اس میں ڈبو کر اسی سے ہاتھ پاؤں پر یہ پیسٹ لگائیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں، اسکے بعد سادے پانی سے دھولیں۔

اس نسخے کے باقاعدہ استعمال سے آپ کے ہاتھ پاؤں کا رنگ صاف ہوجائے گا، جو دھوپ میں نکلنے کی وجہ سے جھلس کر کالا ہوگیا تھا۔

You May Also Like