نہ پارلر کی جھنجھٹ نہ ڈائی کا خرچہ۔۔ تھوڑی سی ہلدی سے بال کیسے کریں؟ جانیں بغیر کیمیکل کے بال سیاہ کرنے کا آسان طریقہ

پہلے بڑے بوڑھوں کے بال سفید ہوتے تھے لیکن اب تو جوان اور بچوں کے بال بھی سفید ہونے لگے ہیں۔ ایسے میں بال ڈائی کرتے ہوئے ڈر بھی لگتا ہے کہ کہیں کیمیکل بالوں کی صحت کو نقصان ہی نہ پہنچا دیں۔ اسی لئے آج ہم آپ کو ہلدی سے بال سیاہ کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

ڈائی بنانے کا طریقہ

چھوٹے بال ہیں تو آدھی پیالی ہلدی لیں اور اسے توے پر 12 سے 15 منٹ اتنا بھونیں کہ وہ سیاہ ہوجائے۔ یاد رہے کہ ہلدی کو مسلسل چلانا ہے تاکہ وہ جلے نہیں۔ جیسے ہی ہلدی کا رنگ سیاہ ہوجائے چولہا بند کردیں اور ہلدی کو چھان لیں۔

استعمال کا طریقہ

اب اس کالی ہلدی کوٹھنڈا کرنے کے بعد اس میں 2 کھانے کے چمچ ناریل کا تیل یا ایلوویرا جیل ملائیں۔ آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے بالوں میں لگائیں۔ اس سے بالوں کا رنگت بھی سیاہ ہوجائے گا اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار باآسانی کیا جارہا ہے۔

You May Also Like