مشہور اداکارہ اپنی جلد کو چمکانے کے لیئے ایلوویرا کو روزانہ کیسے استعمال کرتی ہیں؟ جو آپ بھی کرسکتی ہیں

مرونل ٹھاکر 2022 کی ساؤتھ انڈین فلم سیتا رام میں شہزادی نور جہاں کے کردار میں انتہائی خوبصورت ساڑھیاں پہنے ہوئے دکھائی دیں، جس نے ان کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگادئیے۔ بھارتی اداکارہ اپنی خوبصورت جلد کی دیکھ بھال کے معمولات کی بدولت جانی جاتی ہیں، جس پر وہ پوری لگن سے عمل کرنا یقینی بناتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، مرونل اپنی جلد کو اچھا رکھنے کے لیے قدرتی مصنوعات کے زیادہ استعمال پر یقین رکھتی ہیں وہ اپنی جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے ایلو ویرا استعمال کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ انھوں نے ایک بار ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ، "وہ پلانٹ جیل یعنی ایلوویرا جیل کو سن اسکرین کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور اس کے بعد گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کرتی ہیں۔"

اگرچہ صرف ایلو ویرا سن اسکرین کے طور پر زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوتا ہے، آپ سورج سے بہتر تحفظ کے لیے اس میں کچھ اجزاء شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ گھر پر قدرتی سن اسکرین بنانے کی خواہشمند ہیں، تو یہ 3 طریقے ہیں جن سے آپ اس پروڈکٹ کو تیار کر سکتی ہیں۔

پہلا طریقہ:

جلد کی اچھا رکھنے کیلیئے آپ ایلوویرا جیل میں 1 چائے کا چمچ ہلدی ملا کر اپنی جلد پر لگا سکتی ہیں۔ اور افر چاہیں تو اسکے آئس کیوبز بنا کر رکھ دیں، اور روزانہ استعمال کریں۔

دوسرا طریقہ:

ایک پین میں ناریل کا تیل ¼ کپ ، شیا بٹر ½ کپ اور اخروٹ کے تیل کے 25 قطرے مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پگھلنے کے لیے رکھ دیں، مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس میں ¼ کپ ایلو ویرا جیل ڈالیں۔ اسے ایک بار پھر ٹھنڈا ہونے دیں اور 2 کھانے کے چمچ زنک آکسائیڈ پاؤڈر ڈالیں۔ اب اسے کسی بوتل میں محفوظ کریں اور خشک جگہ پر رکھیں، سن اسکرین کے طور پر استعمال کریں۔

تیسرا طریقہ:

1 چائے کا چمچ ایلو ویرا جیل میں 3 سے 4 چمچ زنک آکسائیڈ پاؤڈر، ½ چائے کا چمچ سورج مکھی کا تیل اور ¼ کپ پانی ملا کر بلینڈ کر کے باریک پیسٹ بنا لیں۔ اب اسے اپنے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔

You May Also Like