گرتے بالوں کے لیئے بنائیں ایسا کمال کا پاؤڈر، جس کے 1 مہینے استعمال سے ہوجائیں بال لمبے، گھنے، مضبوط اور چمکدار

آج کل مرد ہو یا عورت ہر کوئی اسی فکر میں لگا ہے کہ بالوں کو گھنا اور مضبوط کیسے بنایا جائے تا کہ وہ وقت سے پہلے جھڑ نہ جائیں۔ اسی فکر و پریشانی میں ہم ہزاروں روپے نت نئے شیمپوز، کنڈشنرز، تیل اور ٹریٹمنٹ میں لگا دیتے ہیں۔ پھر بھی بعض دفعہ فرق نہیں پڑتا اور پیسے ضائع ہوجاتے ہیں۔

تو آئیے آج آپ کو سکھاتے ہیں ایک ایسا زبردست ہیئر پاؤڈر بنانے کا طریقہ، جس کو آپ نے باقاعدگی سے 1 مہینہ استعمال کرنا ہے۔ چلیں پھر جانتے ہیں اس میں شامل ہونے والی اجزاء اور طریقہ کار کیا ہے۔

اجزاء:

۔ سفید تِل 100 گرام

۔ میتھی دانہ 100 گرام

۔ کالے تِل 100 گرام

۔ کڑی پتے 2 گڈی

۔ بادام 20 سے 25

پاؤڈر بنانے کا طریقہ:

۔ ایک پین میں سفید اور کالے تِل، میتھی دانہ، کڑی پتّے اور بادام ڈال کر 5 سے منٹ تک روسٹ (سیخ) کرلیں

۔ اسکے بعد اسے ٹھنڈا کر کے مکسر میں ڈالیں اور ساتھ ہی مٹھاس کیلیئے 2 چمچ گُڑ شامل کردیں

۔ ان سب کو اچھے سے پیس کر پاؤڈر بنالیں اور ایک کانچ کی برنی میں بھر کر رکھ دیں

۔ اب اسے روزانہ 1 چمچ پانی کے ساتھ پھانک (کھا) لیں، اس پاؤڈر کے مہینہ بھر استعمال سے ہی آپ کو بالوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا

۔ اس سے آپ کے بالوں کو اندرونی طور پر فائدہ ہوگا، جس سے وہ جھڑنا کم ہوجائیں گے اور ساتھ ہی گھنے اور لمبے بھی ہونگے۔

You May Also Like