کڑی پتّے کا زبردست تیل۔۔ جو کرے آپ کے سفید بالوں کو کالا، لمبا اور گھنا وہ بھی آسان طریقے سے

کڑی پتے کا استعمال مختلف قسم کے کھانوں میں کیا جاتا ہے، جبکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ناصرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ کڑی پتہ بالوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ بہت سی خواتین اور لڑکیاں جاب اور پڑھائی کی مصروفیات کے باعث اپنے بالوں کا صحیح طریقے سے خیال نہیں رکھ پاتیں جس کی وجہ سے ان کے بال کمزور ہوجاتے ہیں اور روکھے اور بے جان سے لگتے ہیں۔

کڑی پتے کا تیل بالوں کے ہر قسم کے علاج کے لیے بہترین ہے خاص طور پر گرتے بالوں کے لیے۔ کڑی پتا پروٹین اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ناصرف بالوں کو جھڑنے سے روکتا ہے بلکہ صحت مند گھنا اور کالا بناتا ہے۔ اس تیل کا سب س بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بالوں کو سفید ہونے سے روکتا ہے، کڑی پتا ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ کا کام بھی کرتا ہے۔

کڑی پتے کا تیل گھر میں بنانے کا طریقہ:

ایک مٹھی کڑی پتا اور ایک کپ کھوپرے کا تیل لے لیں، ان کو ایک کانچ کے برتن میں ڈالیں۔

دوسری جانب چولہے پر کسی بڑے پتیلے میں پانی ڈال کر ابال آنے تک پکائیں، پھر کھوپرے کے تیل اور کڑی پتے والے کانچ کے برتن کو اس میں رکھ دیں۔

اس تیل کو تیز گرم ہونے تک پکائیں اور چولہا بند کر دیں، اور تیل کو ٹھنڈا کر لیں۔

تیل میں سے کڑی پتے کو چھان کر الگ کردیں اور کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

اس تیل سے آپ کو چند ہی مہینوں میں بہترین نتائج ملیں گے۔ اس تیل کا استعمال ہفتے میں دو مرتبہ لازمی کریں۔

You May Also Like