آپ سب نے ہی بچپن اور جوانی میں یقیناً تبت سنو کریم لگائی ہوگی چاہے پھر وہ خواتین ہوں یا مرد حضرات سب نے ہی اسکا تجربہ لازمی کیا ہوگا۔ اُس وقت یہ کریم ہر گھر میں ہی پائی جاتی تھی اور اس کے استعمال سے کبھی کوئی سائیڈ افیکٹ بھی سننے کو نہیں ملا۔
وقت کے ساتھ نئی نئی کریمیں آتی گئیں اور لوگ اسے بھولتے گئے لیکن اسکے باؤجود تبت سنو کریم کا نہ تو فارمولہ بدلہ، نہ خوشبو اور نہ ہی اسکی پیکنگ۔ آج کی نوجوان نسل نئی اور مہنگی کریمیں استعمال کرنے کے باؤجود چہرے پر داغ، دھبے اور ایکنی جیسے مسئلوں میں مبتلہ ہے۔
آج ہم انھی لوگوں کے لیئے جو چہرے کی ان تمام پریشانیوں کا شکار ہیں ایک بہترین نسخہ لائے ہیں
چہرے کی ایکنی، داغ اور دھبّوں کیلیئے:
3 چمچ تبت کریم لیں اور اس میں آدھا چمچ گندھک آملہ سار کا پاؤڈر ملائیں (یہ پاؤڈر آپ کو با آسانی پنسار کی دکان سے مل جائے گا)، اسکے بعد آپ اس میں کسی بھی اچھے برانڈ کا وائٹننگ سی سیرم شامل کریں اور ان تین چیزوں کو اچھے سے مکس کر کے کریم بنا لیں۔
اب اس کریم کو روزانہ رات میں منہ دھونے کے بعد اپنے چہرے پر لگا کر سوجائیں اور صبح میں منہ دھو لیں، اسکے ایک ہفتے لگاتار استعمال سے ہی آپ کے چہرے کے داغ دھبے اور ایکنی دور ہوجائے گی۔