بیوی نے گردہ دیا مگر 8 سال بعد دوبارہ گردے فیل ہوگئے ۔۔ بہن نے خود کی جان خطرے میں ڈال کر بھائی کی زندگی کیسے بچائی؟

بہن بھائی کے رشتے کا کوئی مول نہیں، کبھی آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے کے لیے اپنی جانوں کی پروہ کیے بغیر کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے بھائی ستیش کی کہانی سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی تو ہر بہن نے ان کی جوڑی کو خوب دعائیں دیں۔ دراصل ستیش کے فردے خراب ہوگئے تھے اور ان کو 8 سال قبل بیوی نے اپنا گردہ دے کر اس مشکل سے بچا لیا تھا لیکن اس واقعے کے 8 سال بعد ستیش کا دوسرا گردہ فیل ہوگیا۔ ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جب ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے بتایا اب ان کو دوسرے ڈونر کی ضرورت ہے۔ ستیش پریشان ہوگئے لیکن ان کی بہن کیونکہ ان کی پرفیکٹ میچ ڈونر تھیں، لہٰذا انہوں نے اپنے شوہر ارو گرھ والوں کی رضامندی سے بھائی کو دوبارہ زندہ دیکھنے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کردیا۔

ستیش کہتے ہیں جب ہمارا آپریشن ہوگیا اور میں آپریشن تھیٹر سے باہر نکلا تو سب سے پہلے اپنی بہن کو دیکھا اس کے پاس گیا وہ بالکل ٹھیک تھی لیکن چکھ ماہ بعد وہ خود گردے کے مرض مین مبتلا وہگئی۔ میں خؤش نصیب ہوں کہ میری بہن نے میری محبت میں اپنی زندگی کی فکر نہ کی بلکہ مجھے میرے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے یہ بڑا قدم اٹھایا۔

You May Also Like