“وہ ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے۔ میرا بیٹا نور کو بہت چاہتا تھا اور شادی کے دن دونوں کے چہرے خوشی سے جگمگا رہے تھے“ مقبول ملک نے اپنے بیٹے کے غم میں دکھی ہو کر بتایا
محمد ملک 35 سال کے وکیل تھے جبکہ نو شاہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھیں جن کی عمر 29 سال تھی۔ دونوں ایک دوسرے کو دو سال سے جانتے تھے اور بے پناہ محبت کی وجہ سے انھوں نے آخر کار شادی کا فیصلہ کرلیا۔ محمد ملک کے والد مقبول ملک کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اور بہو شادی کے بعد ہنی مون منانے گئے تھے جہاں سمندر میں گہرے پانی کے اندر تیراکی کرتے ہوئے تیز و تند لہروں نے جالیا۔ جتنی دیر میں آس پاس کے لوگوں نے انھوں نے باہر نکالا وہ اس سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
مقبول ملک کہتے ہیں کہ انھیں اپنے بیٹا اور بہو دونوں کی اچانک موت کا شدید غم ہے۔ دو بچوں کے جنازے ایک ساتھ دیکھنا اور انھیں دفنانا آسان نہیں۔ وہ دونوں واقعی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ان کے درمیان حیرت انگیز حد تک ایک دوسرے کو سمجھنے کی صلاحیت تھی۔
محمد ملک جس لاء فرم میں کام کرتے تھے ان کے مطابق محمد ملک ایک منکسرالمزاج شخصیت اور باصلاحیت وکیل تھے۔ وہ ایک مہربان انسان اور دردمند انسان تھے جبکہ جس اسپتال میں نور کام کرتی رہی تھیں ان کا بھی یہ کہنا کہ نور ایک بہترین اور باصلاحیت سرجن تھیں انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔