باہر ممالک میں بیویوں کو طلاق دینا بہت عام ہے، وہاں طلاق اور شادیاں دونوں با آسانی ہو بھی جاتی ہیں اور ٹوٹ بھی جاتی ہیں۔ لیکن کبھی کبھی ایسے واقعات سننے اور دیکھنے کو مل جاتے ہیں جسے دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟
جیسا کہ حال ہی میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع دمیاط گورنری میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مصری شہری نے اپنی بیٹی کی شادی کے دوران مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے دی۔
حدث في محافظة دمياط بمصر pic.twitter.com/JAouJ4vsk7
— علي الحمداوي (@alisaifeldin1) November 25, 2022
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شادی ہال کے اندر اس مصری نے اپنی بیٹی کو مبارکباد دینے کے لیے مائیکروفون پکڑا لیکن غیر متوقع طور پر سب کو یہ کہہ کر حیران کر دیا کہ، "دولہا اور دلہن کو ایک ہزار مبارک ہو۔ میں اس موقعے پر دلہن کی ماں کو بھی ہزار مبار باد پیش کرتا ہوئے اسے طلاق دیتا ہوں۔ وہ تین طلاق کے ساتھ ہال سے اپنے گھر چلی جائے"۔
اس واقعے کے بعد جب آدمی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے جواب دینے سے صاف منع کردیا۔ البتہ انہوں نے اتنا کہا کہ یہ بحران طلاق کے ساتھ ختم ہوا اور باضابطہ طور پر اس کا اعلان سب کے سامنے ہوا۔
دلہن کے والد نے جو کچھ کیا اس پر مصری کے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ اور سوشل میڈیا اس آدمی کے اس عمل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔