سونے کے جوتے اور ہیرے کی گھڑی پہنتی ہیں ۔۔ شہزادی شیخہ مہرہ کون ہیں اور انہوں نے کس شخص سے چھپ کر شادی کی؟

شہزادی شیخہ مہرہ اور شیخ مانا کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہیں۔ حال ہی میں ان کی شادی اتنی خاموشی سے انجام پائی جس کی تصاویر بھی جاری نہیں کی گئیں البتہ شیخ مانا کی جانب سے ایک نظم پوسٹ کی گئی جس میں شادی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ مہرہ دبئی کے وزیراعظم و نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں جبکہ ان کی شادی شیخ مانا سے ہوئی ہے جو دبئی کے ایک بڑے کاروباری نوجوان شہزادے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی زیادہ تر جائیدادیں شیخ مانا کی اپنی ذاتی ہیں اور رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی کے کئی کامیاب منصوبوں کے مالک ہیں۔

شہزادی شیخہ مہرہ اپنے والد کی 6 بیویوں میں سے تیسری یورپی بیوی کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ البتہ ان کی والدہ Zoe Grigorakos ہیں جو یورپ میں رہائش پزیر ہیں۔ شیخہ اکثر اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ شیخہ مہرہ 1994 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔

شہزادی شیخہ کو ان کے والد نے کبھی سماجی سرگرمیوں میں شامل ہونے سے نہ روکا البتہ ان کی باقی بہنیں اپنی مرضی کا لائف سٹائل گزارنے کے لیے لندن میں رہائش پزیر ہیں۔ شیخہ بزنس ڈیلنگ کے حوالے سے بہت زیادہ کام کرتی ہیں۔ یہ سونے کے جوتے اور ڈائمنڈ کی گھڑی رکھتی ہیں جبکہ والد کی طرف سے وراثت میں ان کو نسلی گھوڑوں کا شوق ملا ہے۔ یہ وہ واحد شہزادی ہیں جو گھوڑوں کا شوق رکھتی ہیں اور ہر ہفتے ان پر سواری کرتی ہیں۔

You May Also Like