اللہ کا کلام ہر چیز میں برکت پیدا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر مسلمان کسی بھی کام کو کرنے سے قبل یا تو بسم اللہ پڑھتا ہے یا پھر اللہ سے مدد کی درخواست کرتا ہے۔ شادی میں دلہن کو ویسے تو قرآن کے سائے میں رخصت کرتے ہوئے آپ نے بھی دیکھا ہوگا اور خود بھی اپنی بہنوں کو اسی طرح گھر سے وداع کیا ہوگا۔ لیکن ایک ایسی ویڈیو لاہور سے بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کا سسرال میں ویلکم کرنے کے بعد اس سے قُرآنِ پاک کی تلاوت کروائی گئی تاکہ اللہ کے کلام کی برکت سے اس کا اپنے گھر میں زندگی بھر کا یہ سفر شروع ہو اور کامیاب ازدواجی زندگی گزرے۔
یہ جوڑا لاہور سے تعلق رکھتا ہے، دلہن کا نام اریبہ اور دولہا احمد ہیں۔ دونوں نے اپنے نکاح اور شادی کی مکمل فوٹوگرافی ایونٹ آرٹسٹ بائے راحیل ناصر سے کروائی ۔ ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا یہ ایک اچھا احسن قدم ہے کہ سسرالیوں کو بھی تو معلوم ہو کہ دلہن دنیاوی کاموں کی ہی سمجھ رکھتی ہے یا پھر دینی تعلیمات پر بھی عمل پیرا ہے۔