ایڑیاں ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جن کو ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ خُشک موسم میں تو ایڑیاں ہر دوسری خاتون کی پھٹ جاتی ہیں لیکن بعض اوقات مرد حضرات کے ساتھ یہ بھی یہ مسئلہ رہتا ہے۔ لیکن یہ کس لیے ہوتا؟ پھٹی ایڑیوں کو نرم و ملائم بنانے کے لیے شیف اعجاز انصاری کی ٹپ:
اجزاء:
شلجم، پانی، لیموں، نمک، بیکنگ سوڈا۔
طریقہ:
شلجم کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اچھی طرح پکائیں اور کچلا کرلیں تاکہ اسکے چھوٹے چھوٹے ذرے ہو جائیں۔ اب اس میں نمک، لیموں اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پاؤں کو اس میں 15 منٹ کے لیے ڈوبا کر رکھ لیں۔ پھر ایک تولیے سے صاف کریں اور موائسچرائزر لگائیں۔