ہم میں سے زیادہ تر خواتین کو ماہواری کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں کو آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اور اگر آپ کو کوئی بنیادی تولیدی مسئلہ ہے، تو درد اس حد تک خراب ہو سکتا ہے کہ یہ ناقابل برداشت ہو جاتا ہے۔
یوں تو بہت سے گھریلو علاج ہیں جو ماہواری کے درد کو کم کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں، پر ایک ماہر غذائیت نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے جو ماہواری کے درد کو کم کرنے میں کافی موثر ثابت ہوئی ہے۔
ماہرِ غذائیت نے بتائے درد میں کمی کے نسخے:
ماہر غذائیت لَونیت بترا نے گُڑ کھانے کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ، گُڑ کا ایک چھوٹا ٹکڑا جسم سے اینڈورفنز کو خارج کرتا ہے۔ یہ ماہواری سے پہلے کے سنڈروم کو بھی روک سکتا ہے اور اس میں سوزش اور اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات ہیں جو رحم کے درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
اس سے قبل، کرینہ کپور کی ماہر غذائیت روجوتا دیویکر نے شیئر کیا تھا کہ، بھیگی ہوئی کشمش اور زعفران بھی درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ مشہور ماہر غذائیت کے مطابق بھیگی ہوئی کشمش اور زعفران نہ صرف ماہواری کے درد کو آرام پہنچاتے ہیں بلکہ موڈ کے بدلاؤ سے نمٹنے میں بھی کارآمد ہیں۔
4 سے 5 کشمش کو کچھ زعفران کے ساتھ رات بھر بھگو دیں اور صبح نہار منہ کھائیں۔ دیویکر کا مشورہ ہے کہ باقی دنوں میں بھی اس معمول پر عمل کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، زعفران سیروٹونن کی سرگرمی کو متاثر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔