ایک بیٹی پیدا ہوئی تو باقی بھی بیٹیاں ہوئیں! کچھ خواتین کی اولاد صرف بیٹیاں ہی کیوں ہوتی ہیں؟ جانیئے بیٹیاں اور بیٹے پیدا ہونے کی وہ وجہ جو ڈاکٹر بتاتے ہیں

حمل کی خوشی خواتین اور مرد حضرات دونوں کے لئے ہی بہت زیادہ ہے اور دونوں ہی اپنے حساب سے بچے کے آنے کی تیاریاں کرتے رہتے ہیں۔ لیکن حمل کے دوران سب سے زیادہ محتاط رہنے کے لئے خواتین کو کہا جاتا ہے کیونکہ اس وقت میں جسم کئی تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور بعض خواتین کا جسم ان تبدیلیوں کو قبول کرنے کے لئے فوری تیار نہیں ہوتا، جس کے لئے کچھ وقت لگتا ہے۔ بالکل ایسے ہی کچھ اتفاقات بھی جسم میں ہونے لگتے ہیں جس پر ڈاکٹری رائے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

کچھ خواتین کی صرف بیٹیاں ہی کیوں ہوتی ہیں؟ بیٹی خدا کی رحمت ہے جو سب ہی کے لئے خوشی کا باعث بنتی ہیں۔ آپ نے غور کیا ہوگا کہ کچھ ایسے جوڑے ہیں جن کی اولاد صرف بیٹیاں ہی ہوتی ہیں۔ کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے؟

وجہ:

کچھ خواتین کے جسم میں ایکس کروموسومز قدرتی طور پر زیادہ ہوتے ہیں اور جب وہ حاملہ ہوتی ہیں تو بھی ان کی جسامت ان ایکس کروموسومز کو ہی قبول کرتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں۔

خواتین کے لئے بیٹیوں کی پیدائش دراصل مشکل یوں ہوتی ہے کیونکہ اپنے جیسے مکمل خواص ایک جسم سے دوسرے میں منتقل ہوتے ہیں جس میں توانائی اور طاقت دونوں زیادہ چاہیئے ہوتے ہیں۔

You May Also Like