ﷲ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں۔۔ شادی کے 10سال بعد جوڑے کو ﷲ نے اولاد سے نواز دیا، ڈاکٹرز نے حمل ٹھہرانے کا کون سا طریقہ بتایا؟

ہر جوڑے کی شادی کے بعد خواہش یہی ہوتی ہے کہ ﷲ تعالیٰ جلد از جلد انہیں اولاد کی نعمت سے نواز دے- تاہم جب ایک مخصوص وقت تک وہ اس نعمت سے محروم رہتے ہیں تو انہیں فکر لاحق ہوتی ہے جس کے بعد طرح طرح کے ٹوٹکے یا پھر ڈاکٹروں کے چکر شروع ہوجاتے ہیں- لیکن یاد رکھیں ﷲ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں- اگر اولاد آپ کے نصیب میں ہوگی تو اس نعمت سے ضرور نوازا جائے گا- اس میں کوئی شک نہیں ﷲ تعالیٰ نے اتنے زیادہ طول وقت کے بعد بھی جوڑوں کو اولاد کی نعمت سے نوازا ہے کہ سائنس بھی اس وقت تک ہار مان چکی تھی-

تاہم بےاولادی کے کچھ مسائل کا حل پھر بھی ابھی میڈیکل سائنس میں موجود ہے- ایسا ہی ایک حل پیش کر رہی ہیں ڈاکٹر مصباح ملک جو حاملہ ہونے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ اپنے تجربات بھی شئیر کر رہی ہیں تاکہ مریض مایوسی کا شکار بھی نہ ہوں-

You May Also Like