اکثر لوگ سردیوں میں گرمی کی نسبت زیادہ بیمار اور مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سستی اور خود پر دھیان نہ دینا ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ کو وہ آسان نسخہ بتانے جارہے ہیں جسے کرنے میں نہ تو آپ کی محنت لگے گی نہ ہی سستی آئے گی۔
غور کیا جائے تو ناف یعنی پیٹ کا وہ حصہ جو جسم کے درمیان ہوتا ہے، یہ دراصل آپ کے دماغ سے جڑا ہوتا ہے جو کہ انسان کو اس کے ہر عمل کی ہدایات دے رہا ہوتا ہے۔ لہٰذا ناف پر تیل لگانے سے ذہنی تناؤ سمیت کئی بیماریاں دور ہوسکتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں سردیوں میں رات کو سونے سے قبل ناف پر تیل لگانے سے کون سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟
چہرے کی چمک اور ایکنی کیلیئے:
اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے جس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ اگر آپ بھی ایکنی سے پریشان ہیں تو نیم کا تیل لیں اور ناف پر روز رات سونے سے قبل لگائیں، اس سے ایکنی کنٹرول ہوجائے گی۔ جبکہ بادام کا تیل ناف میں لگانے سے چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے اور اس پر تازگی آجاتی ہے۔
نسوانی مسائل کیلیئے:
وہ خواتین جنہیں پیریڈز میں پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے، وہ ناف میں تیل کی مالش کریں، اس سے بچہ دانی کے گرد موجود نسیں پرسکون رہتی ہیں اور درد محسوس نہیں ہوتا، اس کے لیے زیتون اور کھوپرے کے تیل کی مالش فائدہ مند ہے۔
جوڑوں کے درد کیلیئے:
وہ تمام خواتین جن کو ہڈیوں میں درد رہتا ہے یا عمر زیادہ ہونے کے باعث گھٹنوں، جوڑوں وغیرہ میں درد رہتا ہے، تو ان کو چاہیئے تِل کا تیل ناف پر لگانے کی عادت بنالیں اس سے فائدہ ہوگا۔
بخار، نزلہ اور زکام کیلیئے:
بخار چاہے بچوں کو ہو یا بڑوں کو ایسی صورت میں گھر میں موجود کوئی بھی تیل روز رات سونے سے قبل روئی کی مدد سے ناف پر لگائیں جلد فائدہ ہوگا۔ اور اگر آپ کو نزلہ و زکام ہے تو ایسی صورت میں ناف پر زیتون کا تیل لگانا نہایت مفید ہے۔
بہتر ہاضمہ اور قبص کیلیئے:
گھی ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اس کو ہلکا گرم کرلیں اور روزانہ رات کو ناف پر لگائیں اس سے آپ کی قبض کی شکایت دور ہوجائے گی اور آپ کا ہاضمہ بھی صحیح رہے گا۔
خشکی کیلیئے:
خشک ہونٹ اور پکی ہوئی ناک جو نزلے سے ناک پک رہی ہو یا ہونٹ خشک رہتے ہوں تو روزانہ رات کو ناف پر پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے خشک ہونٹ کا مسئلہ یا پھر ناک کا مسئلہ بھی چند دن میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔