گھر میں صاف صفائی تقریباً روزانہ ہی ہوتی ہے لیکن پھر بھی ہم کچھ ایسی چیزوں کو نظرانداز کردیتے ہیں جو صحت کی خرابی کا باعث بنتے ہیں جیسے دھول مٹی، دیمک، فنگس یا پھپھوندی وغیرہ۔ بالکل ایسا ہی اس گھرانے کے ساتھ ہوا جن کے گھر میں پھپھوندی لگ گئی تو انہوں نے شروع میں نظر انداز کیا مگر جب معاملہ بڑھ گیا تو کچھ نہ کرسکے اور شوہر ہی دنیا سے چلا گیا۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کرسٹین چلڈر اپنی بیوی کینڈرہ ایلیٹ کے ساتھ جس گھر میں اپنے دو بچوں اور کینڈرہ کی ماں کے ساتھ رہتا تھا اس گھر کو پچھلے سال ہونے والی بارشوں کے طوفان نے بہت متاثر کیا تھا- دیواروں پر بارش اور سیلاب کے پانی نے ایسی نمی پیدا کر دی تھی جس میں پھپھوندی لگ گئی تھی- یہ اس قدر شدید بڑھ گئی کہ گھر کی دیوارؤں میں پودے اگنے لگے یہاں تک کہ گھر کی دیواریں گراس کا سا منظر دکھانے لگیں تھیں۔
پھپھوندی سے موت کیسے ہوئی؟
اسکی وجہ سے گھر میں نمی اس قدر بڑھ گئی اور ہوا سازگار نہ ہونے کی وجہ سے چلڈر کو دمے کا شدید مرض ہوگیا اور اچانک اس قدر طبیعت بگڑ گئی کہ ڈاکٹر بھی کچھ نہ کرسکے دل کا دورہ پڑا اور ان کا انتقال ہو گیا ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے تک ان کو زندگی کی طرف واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے-