اللہ کے گھر جانے اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کی زیارت کرنے والا ہر مسلمان خوش نصیب ہے جسے خُدا اور اس کے رسول ﷺ کے حضور سجدہ ریز ہونے کا موقع ملتا ہے۔ آج تک ہم نے یہ ضرور سنا ہے کہ دورانِ حج حاملہ خواتین کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ لیکن آج جمعے کے روز مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں موجود حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور صبر کرنے کا وقت ہی نہ تھا کہ اچانک جنین کے سکڑنے کا معاملہ ہوا اور بچے ا سر باہر آنے لگا، ایسی صورتحال میں اگر فوری ڈیلیویری کروائی نہ جاتی تو ماں یا بچہ کسی ایک کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔