بچے کے ساتھ ایسا ہرگز نہ کریں اس سے۔۔ جانیں خواتین کو کن چیزوں سے احتیاط کرنی چاہیے تاکہ بچے کی صحت کو نقصان نہ پہنچے؟

اولاد خدا کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے اور اس کی بہترین پرورش اور تربیت کرنا والدین کی بڑی ذمہ داری ہے۔ لیکن اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی پیدائش کے بعد ماؤں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بعض اوقات تو ماؤں کی بے احتیاطی کی وجہ سے ان کے بچوں کی صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے جو کہ زندگی بھر انہیں پچھتاوے کا شکار رکھتا ہے۔ اور ساتھ ہی ماؤں کو بھی مختلف قسم کی احتیاط چاہیئے ہوتی ہے جو ان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ آئیے جانتے ہیں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے لئے احتیاط کے ایسے طریقے جو کریں خواتین کی مشکل آسان اور بچے کو بنائیں صحت مند۔

بچوں کے لئے احتیاط:

٭ بچوں کو روزانہ گیلے کپڑے سے یا گیلے ٹشو سے لازمی صاف کریں کیونکہ اکثر مائیں ٹھنڈے پانی یا ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث بچوں کی صفائی نہیں کرتی ہیں جس سے ان کے جسموں میں انفیکشن ہو جاتے ہیں۔

٭ بچوں کے کانوں کو کپڑے کی مدد سے صاف کریں کیونکہ پیدائش کے وقت ان کے کانوں میں اکثر فلوئیڈ مادے ہوتے ہیں جس کو صاف کرنا ماؤں کی ذمہ داری ہے۔

٭ بچوں کے جسم میں روزانہ تیل کی مالش کریں، اس کے لئے بہتر ہے کہ آپ زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں ایک چٹکی کے برابر ہلدی ڈال کر 5 منٹ پکائیں اور نیم گرم ہونے پر بچے کی مالش کریں۔ اس سے بچوں کی جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی اور پیدائشی جلد پر جمی ہوئی گندگی بھی نکل جاتی ہے۔

٭ بچوں کو بازاری دودھ پلانے سے بہتر ہے ماں کے دودھ کی عادت ڈالیں اور جو بچے نہ پیئیں انہیں بھی زبردستی دینے کی کوشش کریں کیونکہ ماں کا دودھ نہ پینے کی وجہ سے بچے کمزور ہو جاتے ہیں اور نمونیا بار بار ہونے کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔

٭ پیدائش کے بعد ایک ماہ تک کوشش کریں کہ بچے کو پیمپر نہ لگائیں اور اگر لگا رہی ہیں تو 1 گھنٹے سے زیادہ نہ لگا رہنے دیں اس سے ان کو ریشز کے مسائل نہیں ہوں گے۔

٭ بچوں کو ایسے کپڑے پہنائیں جو ان کو چھبیں نہیں بلکہ آرام دہ ہوں تاکہ بچہ پرسکون رہے۔

٭ شروع سے ہی بچے کے دودھ اور سونے کے اوقات کو باندھیں یعنی بچہ اگر دن میں مستقل سو رہا ہو تو کوشش کریں کہ اس سے بات کریں اس کو ہلاتی رہیں تاکہ وہ دن میں کم اور رات کو پرسکون ہو کر سوئے۔

٭ بچوں کو شروع ہی سے جھولے میں ڈالنے کی عادت بنائیں تاکہ بچہ بار بار گود میں رہنے کی ضد نہ کرے اور جب تک بچہ جھولے میں رہے آپ اپنے سارے کام نپٹا لیں۔

ماؤں کے لئے احتیاط:

٭ ٹھنڈا پانی ہر گز نہ پیئیں کیونکہ اس سے بچے کا گلا خراب ہو جاتا ہے۔

٭ شوربے والا سالن کھائیں وہ بھی ہلکی سی مرچ کے ساتھ اس سے آپ کا اور بچے کا پیٹ صحیح رہے گا۔

٭ بازاری کھانوں سے 1 ماہ تک تو بلکل پرہیز کریں کیونکہ آپ جراثیم کا استعمال کریں گی تو بچے کی صحت پر بُرا اثر پڑے گا۔

٭ لیس دار کھانے کھائیں جیسے ایلوویرا کے حلوے اور پنجیری وغیرہ کا استعمال لازمی کریں۔

٭ کوشش کریں کہ سوپ کا استعمال زیادہ کریں اس سے آپ کو ہاضمے کے مسائل نہیں ہوں گے۔

٭ مصالحے دار کھانوں کو بلکل استعال نہ کریں اور ساتھ ہی آئس کریموں کا استعمال ترک کر دیں۔

You May Also Like