بچوں کی چاہت اور محبت ہر انسان کے دل میں ہوتی ہے اور شادی شدہ جوڑے ہر دن یہ آرزو کرتے ہیں کہ خُدا نیک اولاد سے ان کا دامن بھی بھر دے۔ مگر خُدا اپنے کچھ بندوں کو آزماتا ہے اور شادی کے کئی سالوں بعد بچے کی خوشی سے نوازتا ہے۔
ایک صاحب کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے خوشی میں 12 دیگیں بانٹ دیں۔ شہر میں ہر کسی کے لیے لنگر عام رکھا اور سب کی خاطر تواضع کی۔
خوشی سے نہال والد نے کھانے میں چکن نہیں بلکہ دنبے، بکرے اور بھینس کے گوشت کی دیگیں بنوائیں جن میں پلاؤ، میٹھا سمیت مختلف ڈشز رکھی گئیں تھیں۔