بچی کی زبان دم گھٹنے تک کیسے پھول گئی؟ اگر آپ کے گھر میں بھی یہ پودا ہے تو فوری نکال دیں ورنہ ۔۔

اکثر گھروں میں خوبصورتی کیلئے پھول اور پودے لگائے جاتے ہیں جن کی خوشبو سے گھر مہکتا رہتا ہے لیکن ان میں سے کچھ پودے انسانوں کیلئے انتہائی خطرناک بھی ہوسکتے ہیں۔

عموماً لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ گھروں میں آتے جاتے پودوں کے پتے توڑتے، انہیں ہاتھ میں لے کر مسلتے یا منہ میں ڈال لیتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ ہم جب تک کسی پودے کے بارے میں پوری معلومات نہ رکھتے ہوں تب تک ہمیں اس کے پتوں کو نہ تو مسلنا اور منہ میں ڈالیں سے تو بالکل گریز کرنا چاہیے۔

ڈمب کین یا ڈائیفنباچیا کا پودا گھروں، باغات، پارکوں اور دفاتر میں بہت عام ہے تاہم اس خوبصورت پودے کا رس آپ کی جلد کو چھوتا ہے تو اس پودے کے پتے سے خارش ہوتی ہے اور اس سے بھی زیادہ خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے بتایا کہ میری ایک سہیلی نے اپنی بیٹی کو تقریباً کھو دیا جس نے اس پودے کے پتے کا ایک ٹکڑا اپنے منہ میں ڈالا اور اس کی زبان دم گھٹنے تک پھول گئی۔

یہ پودا روانڈا میں عام ہے۔ یہ ایک مہلک زہر ہے، خاص طور پر بچوں کے لیے۔ یہ ایک بچے کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اور ایک بالغ کو 15 منٹ میں مار سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس کے پتے کا راس چھو لیا جائے تو اس کی آنکھوں کو کبھی ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔ یہ جزوی یا مستقل اندھا پن کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر اس کا رس پودا لگانے والے کے ہاتھوں پر لگ جائے یا وہ ایسے آلودہ ہاتھوں سے کوئی چیز کھالے تو اس کے مضر اثرات سامنے آ سکتے ہیں جن میں پیٹ میں درد، منہ کا تھوک سے بھر جانا، سر چکرانا، متلی ہونا اور ڈائریا شامل ہیں۔

کہا جاتاہے کہ پرانے زمانے میں اس پودے کا رس دشمنوں کو پلایا جاتا تھا یا لوگ دشمنوں کے کانوں اور اآنکھوں میں ڈال دیتے تھے۔

اسے منہ میں ڈالنے پر فرد بولنے سے قاصر ہوجاتا ہے، کانوں میں ڈالنے سے فرد بہرا اور آنکھوں میں ڈالنے سے اندھا ہوجاتا۔ چھوٹا بچہ اگر اس کا کوئی حصہ کھا لے تو ایک منٹ کے اندر اندر مر سکتا ہے اور اگر بڑا کھالے تو 15منٹ میں اس کی موت واقع ہوجائے گی۔

You May Also Like