بڑا بیٹا جس دن دنیا سے گیا، اسی دن دوسرا بچہ پیدا ہوگیا ۔۔ ماں نے ایک بیٹا کھونے کے بعد دوسرے کی پیدائش پر کس طرح جشن منایا؟

آج سے ایک سال قبل موروکو سے تعلق رکھنے والی خاتون کا پانچ سالہ بیٹا جو گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس دن اس کا انتقال ہوا اُسی دن خاتون کے کے ہاں بیٹا پیدا ہوگیا جس کا انہوں نے استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپروٹس کے مطابق اطلاع سامنے آئی ہے کہ کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے ریان کی ماں اوسیما کھرچچ نے جمعرات 2 فروری کو ٹیٹوان کے ایک اسپتال میں لڑکے کو جنم دیا جس کا نام ساجد رکھا ہے۔

ساجد کی پیدائش پر ماں بہت خوش اوسیمابہت خوش دکھائی دیں اور انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ بچے کی پیدائش اُسی مہینے میں ہوئی ہے جس دن ریان کی وفات ہوئی، خاتون کے خاندان کے افراد اس بات کو معجزہ قرار دے رہے ہیں۔

ریان کے والد خالد اورم کا کہنا تھا کہ 2 فروری کو ریان کے انتقال کی برسی منائی گئی، اور آج ہمارے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا۔ ریان مراکش کے شیفچاؤئن کے قریب باہر کھیل رہا تھا جب وہ اپنے والد کی ملکیت والے تنگ کنویں میں گر گیا۔ بچہ تقریباً 32 میٹر کی گہرائی والے خوفناک کنویں میں چار دن تک پھنسا رہا تھا جس کے بعد خبر آئی کہ وہ دنیا سے چل بسا۔

You May Also Like