مچھلی ایسی غذا ہے جس میں فائدے ہی فائدے ہیں۔ مچھلی میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہے۔ میٹھے پانی کی مچھلی ہو یا کھارے پانی کی۔ مچھلی مکمل غذا ہے۔ مچھلی کے ساتھ اس کا تیل بھی بہت طاقتور ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ شامل ہیں، جو جسم کے منفی اثرات کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے۔ خون کو گاڑھا بناتا اور بلڈ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں مچھلی کے مہنگے تیل کو گھر میں بنانے کا سپیشل طریقہ:
سپیشل طریقہ:
٭ سب سے پہلےمچھلی کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ ٭ کوشش کریں کہ سارے کانٹے نکال لیں اور اگر سارے کانٹے نکالنا ممکن نہیں ہے تو جتنے نکال سکتے ہیں وہ نکال لیں۔ ٭ مچھلی کے 3 بڑے ٹکڑے کرلیں۔٭ پریشر ککر میں 5 کپ پانی ڈالیں اور مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے پریشر ککر بند کریں۔
٭ جب آپ ککر کھولیں گی تو پانی کے اوپر ایک چکناہٹ ہوگی۔ اس کو ایک پیالے میں جمع کرلیں۔ ٭ نیچے بچ جانے والی پانی کو مذید 20 منٹ کے لیے پکائیں۔ ٭ یوں مچھلی کے اندر موجود سارا تیل نکل جائے گا۔ ٭ جو تیل آپ نے پیالے میں جمع کیا ہے اس کو 10 منٹ کے لیے تیز آنچ پر پکا لیں۔ اور الگ کرلیں۔ لیجیئے مچھلی کا مہنگا تیل گھر میں بن کر تیار ہے۔ ٭ اس تیل کو اگر آپ پینے کے لیے استعمال کریں تو خیال کریں کہ 1 گھنٹے پہلے اور 1 گھنٹے بعد تک دودھ یا چائے کا استعمال نہ کریں۔ ٭ خالی پیٹ اس کو نہ پیئیں۔فائدے:
٭ یہ بالوں میں لگائیں۔ اس تیل سے بال بھی جلدی بڑے ہوں گے اور آپ کا ذہن بھی تیز ہوگا۔
٭ شوگر، بلڈ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے صحت کی کنجی ہے۔
٭ وزن بھی کم ہوگا اور ڈپریشن کے مرض میں بھی افاقہ ہوگا۔