کیا آپ کو بھی لیکوریا کا مسئلہ ہے؟ خواتین کی پریشانی کا آسان حل کون سی 3 چیزوں کے استعمال سے ممکن ہے؟

خواتین اور بچیاں اکثر کمر درد، پاؤں درد اور لیکوریا کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں، یا پھر تھوڑی تھوڑی دیر میں بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں آج ہم ان کے لئے لائے ہیں ایک ایسا نسخہ جس سے استعمال سے وہ پا سکیں گی اس طرح کی ہر مشکل سے مکمل نجات، تو چلیں جان لیتے ہیں وہ کونسہ جادوئی نسخہ ہے۔

ٹپ

• نشاستہ گندم 50 گرام، کمر کس 50 گرام، سوکھا ہوا سِنگھاڑا 50 گرام لیں۔

• اب کمر کس کو فرائی پین میں دیسی گھی ڈال کر بھون لیں۔

• اس کو اتنا بھونیں کے کمر کس دیسی گھی کو جذب کر لے۔

• اب سنگھاڑے کو سِل بٹے یا امام دستے پر پیس لیں۔

• اب کمر کس اور نشاستہ گندم کو گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔

• اب ان تمام اجزاء کو مکس کر لیں۔

• صبح ناشتے سے پہلے اور رات کھانے سے پہلے اسے نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

• کم سے کم 15 دن اسے استعمال کریں۔

You May Also Like