کھیرے کو اوپر سے کیوں کاٹنا چاہیئے؟ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو جان لیں اس سے کیا ہوسکتا ہے

کھیرا ہر گھر میں کھایا جاتا ہے خاص کر دوپہر کے کھانے میں سلاد کے طور پر، یا پھر جو خواتین ڈائٹنگ کرتی ہیں وہ اسکا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔ کیونکہ یہ بھوک کا احساس نہیں دلاتا اور جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کر کے وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

ہمارے یہاں اکثر ہی بڑے بوڑھے یہ بتاتے ہیں کہ کھیرا کاٹتے ہوئے آگے اور پیچھے کا ذرا سا حصہ کاٹ لینا چاہئے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کہتے ہیں؟

وہ ایسا اس لئے کہتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے کھیرے میں موجود کڑواہٹ ختم ہو جاتی ہے۔

کھیرا کھانے سے پہلے اس کے ایک طرف سے کاٹ کر اس کو رگڑ کر جھاگ بنا کر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو کھایا جاتا ہے، اس کے پیچھے فلسفہ ہے کہ اس طرح کرنے سے کڑواہٹ نکل جاتی ہے اور کھیرے میں جو زہریلے مواد موجود ہوتے ہیں وہ بھی باقی نہیں رہتے۔

اس کے علاوہ بھی ایک طریقہ ہے جس کو استعمال کر کے آپ کھیرے کی کڑواہٹ ختم کر سکتے ہیں۔

کھیرے کو لمبائی میں دو حصوں میں کاٹ لیں اسکے بعد دونوں حصوں میں اندر کی طرف نمک چھڑک لیں، آپ کو جھاگ بنتے دکھائی دیں گے بس کھیرا دھوئیں اور اسے کاٹ لیں، تمام کڑواہٹ ختم ہو جائے گی۔

You May Also Like