خواتین کو زیادہ پکے ہوئے کیلے کیوں کھانے چاہیئے؟ داغ دار کیلے کے چند ناقابل یقین فوائد، جنہیں جان کر آپ آج ہی درجنوں کیلے گھر لے آئیں گی

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سارا سال مارکیٹ میں موجود رہتا ہے اور یہ واحد پھل ہے جو ہو کوئی شوق سے کھاتا ہے بنا نخرے کئے۔ کیلے غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں ان میں وٹامنز، فائبر اور قدرتی مٹھاس شامل ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔

اکثر خواتین ایک ساتھ بہت سارے کیلے خرید لاتی ہیں لیکن داغ دار کیلے جن پر کالے نشانات پڑے ہوتے ہیں انہیں کم ہی خردیتی ہیں، اس خیال سے کہیں یہ خراب نہ ہوں اور ان میں کیڑا نہ لگا ہوا جبکہ اگر آپ کو ہم بتائیں کہ یہی داغ دار کالے کیلے کتنے فائدے مند ہیں، تو یقیناً آپ بھی درجنوں نشانات والے کیلے آج ہی لیکر آجائیں گی۔

داغ دار کیلے فائدے مند کیوں؟

داغ دار یعنی زیادہ پکے ہوئے کیلے اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ ہوتے ہیں، ان میں ڈائٹری فائبرز، کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس اور کچھ ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

زیادہ پکے ہوئے کیلے کھانے کے چند بڑے فائدے:

۔ سائنسی تحقیق کے مطابق کیلوں میں موجود کالے نشانات اور داغ دھبے کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاو ہ ان دھبوں سے برین ٹیومر ہونے کا خدشہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ کینسر کے لئے بننے والی دواؤں میں ان کیلوں سے وہ اضافی کیمیکل جذب کیا جاتا ہے جو بیماریوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

۔ جلد پر پڑنے والے داغ دھبوں کو یہ پکے ہوئے کیلے دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان کیلوں میں میلانن پایا جاتا ہے جس سے رنگت کو نکھارے میں مدد ملتی ہے۔

۔ یہ داغ دار کیلے دل کے مریضوں کو روزانہ کھانے چاہیئیں، یہ ان کی بے چینی و گھبراہٹ کو دور کرنے اور دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

۔ کیلے معدے کی جلن کو بھی دور کرتے ہیں اور ساتھ ہی جسم میں ہونے والی تیزابیت کو کنٹرول کرتے ہیں۔

۔ داغ دار کیلوں کا لیپ کسی گہرے زخم یا چوٹ کے نشانات پر لگانے سے یہ جلد بھر جاتے ہیں اور چوٹ کے نشانات بھی زیادہ دنوں تک نہیں ٹہرتے۔

حاملہ خواتین کے لیے مفید

آپ نے حاملہ خاتون کو کیلا کھاتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ یہ پھل حاملہ عورت کے لیے ہر طرح سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ بنیادی علم ہے کہ حاملہ عورت کے لیے خون کتنا ضروری ہے۔ یہ فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو حاملہ عورت کے جسم کے لیے اضافی خون بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سے بڑھتے ہوئے جنین اور ماں کو ان کی نشوونما کے لیے کافی خون بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آئرن بھی بھرپور ہوتا ہے جو خون کی کمی سے بچاتا ہے

You May Also Like