پیٹ کی چربی کو جلدی کیسے کم کیا جائے؟ صرف اس ایک چیز کو اپنے کھانے میں شامل کریں اور تیزی سے پیٹ کی چربی جلائیں

آج کل وزن بڑھنا ایک عام مسئلہ ہوگیا ہے، جسے دیکھو اسی کی شکایت کرتا ہے۔ کسی کا زیادہ کھانے کی وجہ سے تو کسی کا بیماری کی وجہ سے اور کچھ لوگوں کا تو بس آفس وغیرہ میں پورا دن سیٹ پر بیٹھنے سے ہی وزن بڑھ جاتا۔ لیکن اصل مسئلہ تب ہوتا ہے جب وزن سے زیادہ پیٹ بڑھ لگے، چونکہ ہماری طرزِ زندگی میں بہت سی ایسی غلطیاں ہیں جسے ہم نظر انداز کردیتے ہیں تو وہ آگے چل کر ہمارے لیئے مصیبت بن جاتی ہے۔

وزن اور پیٹ بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں جیسے کہ نامناسب غذا، ذہنی تناؤ، نیند کی کمی اور خراب طرزِ زندگی۔ پر آج ہم صرف ایک ایسی چیز کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس سے آپ کے پیٹ کی چربی کم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

پیٹ کی چربی کم والی بہترین چیز:

جس چیز کا ہم ذکر کر رہے ہیں وہ اور کچھ نہیں بلکہ "دارچینی" ہے، جو ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔

دار چینی اپنے متعدد فوائد کی وجہ سے چربی کو کم کرنے والے دیگر کھانوں سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ ایک طرف، یہ بھوک کو کم کرتی ہے، خون میں شکر کی سطح کو منظم کرتی ہے، کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور پیٹ کی چربی جلانے کے لیے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔ تو دوسری طرف، اس میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو اینٹی سوزش، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی کینسر ایجنٹ ہیں۔

پیٹ کم کرنے کیلیئے دارچینی استعمال کرنے کا طریقہ:

دارچینی کا پانی:

1 لیٹر گرم پانی میں 2 ٹکڑے ثابت دارچینی اور 2 چمچ پاؤڈر ڈال کر 10 منٹ تک ابالیں، اب اس پانی کو دن میں ایک بار یا صبح نہار منہ پی لیں۔ اس سے پیٹ کی چربی پگھلنے میں مدد ملے گی۔

دارچینی کی چائے:

چھوٹی دیگچی میں دیڑھ کپ پانی ڈال کر اس میں 2 ٹکڑے دارچینی شامل کر کے 10 منٹ تک ابالیں، اسکے بعد ایک ادرک کا ٹکڑا، ¼ چمچ گُگّل پاؤڈر، گارسینیا اور مینگوسٹین پاؤڈر (پنسار کی دکان سے مل جائیں گے) ڈال کر ابال لیں۔ نیم گرم ہوجائے تو آخر میں ایک چٹکی ہلدی شامل کر کے اس چائے کو پی لیں۔

روزمرہ کھانوں میں:

دارچینی اور اس کے پاؤڈر کو اپنے روزمرہ کھانوں میں جیسے کہ سالن، چاول، سلاد یا اگر کچھ میٹھا بنا رہے ہوں، شامل کریں۔ یہ آپ کی صحت کیلیئے بھی اچھا ہے اور اس سے آپ کے پیٹ کی چربی بھی کم ہوگی۔

You May Also Like