سردیوں میں ہاتھ کی جلد خشک ہو کر کالی پڑ جاتی ہے؟ تو اب صرف 30 روپے میں گھر پر بنائیں یہ ہینڈ واش اور استعمال کے بعد کمال دیکھیں

سردیاں ہمارے یہاں تھوڑے وقت کیلیئے ہی آتی ہیں اسلیئے یہ تقریباً ہر کسی کو ہی پسند ہوتی ہے۔ اوپر سے سردی کے مزیدار کھانے، سرد شامیں، دن کی نرم دھوپ وغیرہ سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے سوائے خشک اور مرجھائی ہوئی جلد کے۔ ایک یہی چیز ہے جو سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے۔

اس موسم میں کریموں اور لوشنز پر سب سے زیادہ خرچہ ہوتا ہے اور نتیجہ کچھ خاص نہیں نکلتا، اسی لیئے آج ہم آپ کو گھر پر کریمی ہینڈ واش بنانا سکھائیں گے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف آپکے ہاتھ نرم و ملائم ہونگے بلکہ صاف بھی لگیں گے۔

ہینڈ واش بنانے کا طریقہ:

۔ کوئی بھی صابن جو آپ استعمال کرتے ہوں، اسکا ایک تہائی حصہ کدوکش کرلیں

۔ پھر ایک دیگچی میں اس کدوکش ہوئے صابن کو ڈال کر اس میں 1 کپ عرقِ گلاب شامل کریں

۔ اب اسے درمیانی آنچ پر پکائیں اور ساتھ ساتھ چمچ چلاتے رہیں، تھوڑی دیر بعد چولہا بند کر کے اسے 2 سے 3 گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں

۔ آپ دیکھیں گے کہ وہ اچھا خاصہ گاڑھا ہوگیا ہے، اب اس میں 5 چمچ گرم پانی اور 3 چمچ گلیسرین ڈال کر بِیٹر کی مدد سے اچھے سے مکس کریں اور مزید 4 گھنٹوں کیلیئے اسے رکھ دیں

۔ اب دوبارہ 1 چمچ گلیسرین شامل کر کے مکس کریں اور تھیلی میں اس مکسچر کو ڈال کر نیچے سے سوراخ کریں اور کسی بھی ہینڈ واش کی بوتل میں بھر دیں

۔ لیجیئے گھر میں بنا بہترین ہینڈ واش تیار ہے

You May Also Like