سردیوں میں اکثر لوگوں کے سر میں چِپ چِپی قسم کی خشکی ہوجاتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو کمزور کر کے ان کے جھڑنے کی وجہ بن جاتی ہے، اور دیکھتے ہی دیکھتے سر میں گنج پن نظر آنے لگتا ہے جس کو ٹھیک کرنا اور دوبارہ بالوں میں نئی جان پیدا کرنا کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔
لیکن اب آپ کی یہ مشکل ہوئی آسان کیونکہ آج ہم آپ کو سکھا رہے ہیں ایک ایسا تیل بنانا جسکی مالش سے آپ کے سر کی نہ صرف خشکی ختم ہوسکتی ہے بلکہ یہ گنج پن کی وجہ سے جو بال غائب ہوئے ہیں وہ بھی پھر سے آسکتے ہیں۔ تو آئیے سیکھتے ہیں
تیل بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے آپ کو موٹے لہسن کے دو جوئے لینے ہیں، اور اسے پیس لینا یا باریک کچل لینا ہے
۔ پھر ایک ادرک کا ٹکڑا لے کر اسے بھی پیس یا باریک کچل لیں
۔ اب ادرک لہسن میں 2 وٹامن ای کے کیپسول اور 1 فش آئل کیپسول شامل کریں اور اسکے بعد سرسوں کا تیل ڈال کر اچھے سے ہلائیں
۔ تیل کو مکس کرنے کے بعد چھلنی سے چھان کر کانچ کی بوتل یا پیالے میں رکھ دیں
۔ اب ایک ملیٹھی کے ٹکڑے کو بیچ سے آدھا کاٹ کر اس تیل میں ڈال دیں، اور جب بھی اس کو استعمال کریں تو اس ٹکڑے کو پہلے ہلائیں پھر تیل سے بالوں کی مالش کرلیں۔
۔ اس جادوئی تیل کے باقاعدہ استعمال سے آپ کے بال بڑھیں گے، خشکی بھی دور ہوگی اور یہ آپ کے خراب بالوں کو بھی صحت مند بنائے گا۔