چہرہ صاف اور گردن کالی رہ گئی ہے؟ تو اب صرف ایک چٹکی یہ چیز ایلوویرا پر لگائیں اور کمال دیکھیں، کالی گردن کو صاف کرنے کی زبردست ریمیڈی

اکثر خواتین کے چہرے اتنے صاف ہوتے ہیں کہ دیکھ کے رشک آتا ہے لیکن جیسے ہی گردن پر نظر پڑتی ہے تو خوبصورتی کا وہ بت ٹوٹ جاتا ہے جو ہم پہلی نظر میں بنا لیتے ہیں۔ کیونکہ زیادہ تر خواتین چہرے پر تو محنت کرتی ہیں لیکن گردن کو نظر انداز کردیتی ہیں جبکہ صرف چہرہ چمکتا اور صاف ستھرا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہوتی۔

ہم لوگ اپنے چہروں کو خوبصورت بنانے میں اپنی کہنیوں، گٹھنوں اور گردن کی طرف توجہ دینا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم ایسے کپڑے تلاش کرتے ہیں جن می گردن نظر نہ آئے، آستین پوری یا کوارٹر پہنتے ہیں کہ کہیں کسی کو کالی کہنی نظر نہ آئے، کہیں انگلیوں کے کالے پوروں پر کسی کی نظر نہ جائے، لیکن اپنے ان حصوں کا خیال نہیں رکھتے ہیں، ایسے میں آج ہم ان تمام پریشان حال خواتین کے لئے سستے اور گھریلو نسخے لے کر آئے ہیں، جو اسکن کے ہربل ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں۔

گردن:

جن کی گردن کالی ہے، ان خواتین کو چاہیئے کہ وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ 3 چمچ ایلوویرا کا جیل، ایک چمچ ہلدی کا پاؤڈر، ایک چمچ پھٹکری کا پاؤڈر، نمک، چینی اور لیموں ڈال کر اچھی طرح گردن پر رگڑیں اور جلدی رزلٹ کی صورت میں اینو کا استعمال بھی کریں، یوں 3 ماہ کے استعمال کے بعد آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

کہنیوں کی صفائی:

کہنیوں کو صاف کرنے کے لئے آپ کو چاہیئے کہ ایک چمچ سرکے میں ایک چمچ نمک، ایلوویرا جیل اور ہلدی مکس کریں اور اس سے ان کی مالش کریں، ساتھ ہی اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کرلیں، یہ کہنیوں کی کالی رنگت کو صاف کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

گٹھنے

گٹھنے کالے ہوگئے ہیں تو ایک چمچ دودھ، ہلدی، ایلوویرا جیل، پھٹکری پاؤڈر، کافور کا پاؤڈر اور ایک چمچ سرکہ اچھی طرح مکس کریں، جیسے ہی دودھ پھٹنے لگے اس کو گٹھنے پر لگا کر مالش کرلیں۔

You May Also Like