خواتین کو اپنے ہاتھ پاؤں اور چہرے پر موٹے بال کافی ناگوار گزرتے ہیں جن کو ختم کرنے کے لئے وہ تھریڈنگ اور ویکسنگ جیسے تکلیف دہ مراحل سے بھی گزرجاتی ہیں۔ بالوں کو ختم کرنے کے لئے آج کل آئی پی ایل ٹریٹمینٹ کافی مقبول ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے یہ ٹریٹمینٹ کیسیے ہوتی ہے اور جسم پر اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔
آئی پی ایل ٹریٹمینٹ سے مراد انٹینس پلسڈ لائٹ ٹریٹمینٹ ہے۔ یہ روشنی کے زریعے کیا جانے والا ایسا عمل ہے جس سے جلد کے غیر ضروری بالوں، جھریوں اور داغ دھبوں کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔

لیزر اور آئی پی ایل ٹریٹمینٹ میں کیا فرق ہے؟
آئی پی ایل ٹریٹمینٹ کا عمل لیزر ٹریٹمینٹ جیسا ہی ہے لیکن یہ لیزر کے مقابلے میں جلد کو کم نقصان پہنچاتی ہے۔ لیزر اور آئی پی ایل میں استعمال ہونے والی روشنی مختلف ہوتی ہے نیز لیزر کی روشنی جلد کے ایک حصے پر فوکس ہوتی ہے جبکہ آئی پی ایل کی روشنی جلد کے بڑے حصے کو کور کرلیتی ہے۔
لیزر کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہے
آئی پی ایل کی روشنی جلد کی اوپری تہہ (آیپی ڈرمیس) کو نقصان پہنچائے بغیر دوسری تہہ (ڈرمس) تک پہنچتی ہے اس لئے یہ جلد کو کم سے کم نقصان پہنچاتی ہے۔

ٹریٹمینٹ کے فائدے
جسم کے مختلف حصوں پر اس کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ موٹے اور گھنے بالوں والی جگہ پر بال ختم کرنے کے لئے عام طور پر 6 سیشنز درکار ہوتے ہیں۔ اس ٹریٹمینٹ سے جھائیاں، جھریاں، پیدائش کے نشانات، غیر ضروری بال اور داغ دھبے کم کیے جاتے ہیں البتہ اس کے اثرات کا انحصار لوگوں کی جلد پر ہوتا ہے۔

ٹریٹمینٹ کے نقصانات
اس ٹریٹمینٹ سے جلد پر وقتی نقصانات ظاہر ہوسکتے ہیں جیسے کہ چھالے، انفیکشن، سرخی اور جلد میں حساسیت۔ ہمیشہ ٹریٹمینٹ کے لئے کسی اچھے ڈاکٹر کا انتخا کریں جو آپ کو ٹریٹمینٹ سے پہلے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کرے۔