برف کے پانی میں ہاتھ ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ ایسا آسان طریقہ جو بڑی اذیت سے منٹوں میں آپ کی جان چھڑائے

سر درد ویسے تو سب کے لئے ہی مصیبت بن جاتا ہے مگر کچھ لوگوں کو اس کا سامنا اکثر و بیشتر کرنا پڑتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کا ایک انتہائی آسان سا طریقہ بتائیں گے جس کے لئے آپ کو مارکیٹ جانے یا کسی قسم کی دوا کھانے کی بھی ضرورت نہی پڑے گی۔

طریقہ

اس کے لئے آپ کو فریج سے چند برف کے ٹکڑے، ایک بڑا پیالہ اور تھوڑا پانی چائیے ہوگا۔ پیالے میں برف اور پانی ڈال دیں۔ اب پیالے کو کسی کرسی کے سامنے والی ٹیبل پر رکھ دیں اور اپنے دونوں ہاتھ کھول کر پیالے میں ڈال دیں اور ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔

برف کے پانی میں ہاتھ ڈالنے سے سر درد کیسے کم ہوتا ہےِ؟

ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنا، ہاتھوں کی رگوں کو کھولتا ہے اور خون کی روانی تیز کرتا ہے جس سے خون سر کی جانب تیزی سے گردش کرنے لگتا ہے اور سر درد پر جلد قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عمل 10 سے 15 منٹ تک کریں۔ اگر آپ ہاتھ برف میں نہیں ڈالنا چاہتے تو پیروں کو برف میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ طریقہ بھی ٹھیک اسی طرح کام کرے گا۔

You May Also Like