ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ ہمارے چہرے کی جلد لٹکنا شروع ہوجاتی ہے اور بڑھاپے کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنی وڈیو میں ایک ایسی سرجری کا پورا عمل دکھایا ہے جس میں بہت آسانی سے ڈھلکتی ہوئی جلد کو فلر کے زریعے اس کی کھوئی ہوئی ساخت بحال کی جاسکتی ہے۔
اس وڈیو میں ایک خاتون جو اپنے چہرے سے nasolabial folds اور lips corner sagging کو ٹریٹ کروانے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک میں آئی ہیں ڈاکٹر صاحبہ نے جند منٹوں میں ان کے چہرے سے لٹکی ہوئی نمایاں جلد کو ہموار کردیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پورے عمل کے دوران خاتوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوئی اور وہ مسلسل ڈاکٹر شائستہ کے ساتھ گفتگو بھی کرتی رہیں۔