مثانے کی کمزوری کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ۔۔ انار کا پاؤڈر آپ کی بیماری کو دور کرنے میں کیسے مدد کرسکتا ہے؟

دنیا میں پھلوں کی بے شمار اقسام ہیں جن میں ایک انار بھی ہے، انار کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے اور اس کا ذکر قرآن مجید میں بھی موجود ہے۔ اس پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

انار کے چھلکے عموماً لوگ پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے چھلکے بھی اتنے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں جتنے کہ انار کے دانے؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے انار کے چھلکوں کی مدد سے تین بڑی بیماریاں یعنی بار بار پیشاب آنا، بواسیر اور جسم کی ناگوار بدبو دور کیسے دور ہوسکتی ہے۔

انار کا پاؤڈر:

انار تقریبا ہر گھر میں ہی آتا ہے اس کے چھلکےضائع کرنے کی بجائے دھوپ میں سکھا کر محفوظ کرلیں اور اگر آپ کے گھر میں انار کے خشک چھلکے موجود نہ ہوں تو آپ کسی حکیم کی دکان سے بھی خرید سکتے ہیں، یہ آپ کو مناسب قیمت میں مل جائیں گے۔ اسے خشک کرنے کے بعد پیس کر پاؤڈر بنالیں اور ایک کانچ کی بوتل میں رکھ دیں۔

بار بار پیشاب آنا:

وہ لوگ جو بار بار پیشاب آنے یا قطرہ قطرہ پیشاب آنے کی بیماری میں مبتلا ہیں ان کو چاہیے کہ خشک چھلکوں کا پاؤڈر تقریبا چار سے چھ ماشے تک تازہ پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی وقت کھا لیں، اسکے ایک ہفتے استعمال سے مثانے کی گرمی و کثرت پیشاب کی بیماری ان شاء اللہ دور ہوجائے

بواسیر کیلیئے:

بواسیر کے مرض میں مبتلا مرد و خواتین انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر 3 دن تک روزانہ تقریبا پانچ ماشہ سادے پانی کے ساتھ کھائیں، اسکے استعمال سے بواسیر جیسے خطرناک مرض سے آپ کو چھٹکارہ مل سکتا ہے۔

جسم کی بدبو:

اگر منہ سے پانی آتا ہو یا جسم سے ناگوار بدبو آتی ہو تو یہ نسخہ اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔ بس انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر آپ نے تقریبا تین ماشہ لینا ہے اور اس کو سادے پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی وقت پھانک لینا ہے، اسکا استعمال سات سے آٹھ دن تک کریں۔ آپ کی یہ پریشانی انشاءاللّٰہ حل ہوجائے گی۔ انار کے خشک چھلکوں کو ابال کر اسکے غرارے اور کلیاں بھی کرسکتے ہیں۔

You May Also Like