چہرے پر داغ دھبے ہونا یا دانےاور کیل مہاسے نکلنا خواتین میں بہت عام ہے، اور نہ صرف خواتین اب تو مرد حضرات کو بھی یہ مسائل درپیش ہیں اور اسکی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی، غیر صحت مند غذا اور خراب طرزِ زندگی ہے۔
کچھ لوگوں کو صرف چہرے پر نہیں بلکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی کیل مہاسے ہوتے ہیں، اور وہ کیوں ہوتے ہیں؟ اسکی کیا وجوہات ہیں؟ اور اسکا عام گھریلو علاج کس طرح ممکن ہے؟ یہ سب ہم آج آپ کو بتائیں گے۔
گردن پر
سخت کالر والی قییض، غیر معیاری شیمپو اور میٹھی چیزیں گردن پر کیل مہاسوں کے نکلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ گردن پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے بچنے کیلیئے روئی کو لیموں کے پانی میں بھگو کر گردن پر تقریبا 10 منٹ تک مساج کریں اور گرم پانی سے دھو لیں۔
کمر پر
اگر آپ کے جسم پر لال دانے ہیں تو اسکی عمو می وجہ گھروں کی صفاِئی میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، فاسٹ فُوڈ اورتلی ہوئی کھانے کی اشیاء ہو سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ کمر پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی بڑی وجہ بیلٹ، اوزار بند اور تنگ کپڑوں کا استعمال ہے۔ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہفتے میں ایک بار نمکین پانی یا تھوڑا سا سیب کا سرکہ پانی میں ملا کر نہائیں، اس سے دانوں پر فرق پڑے گا
بازوؤں پر
بازوں پر کیل مہاسے نظام انہظام کی خرابی، غیر معیاری برتن دھونے والے صابن، جراثیم کش ادویات کے بے جا استعمال اور سوئمنگ پول میں نہانے سے ظاہر ہوتے ہیں۔ ان دانوں کو ٹھیک کرنے کیلیئے آلو کا جوس فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ 1 عدد کچے آلو کو دو حصوں میں کاٹ لیں اور اسے جسم کے متاثرہ حصے پر رگڑیں پھر آدھے گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
سینے پر
سینے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی سب سے بڑی وجہ واشنگ پاوڈر اور شاور جیل سے ہونے والا ری ایکشن ہے، اسکے علاوہ کولڈ ڈرنک، مصالحہ جات اور سی فوڈز کے زیادہ استعمال سے بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔ اس کے حل کیلیئے پانی میں بیکنگ سوڈا ملائیں اور جلد پر آہستگی سے مساج کریں پھر گرم پانی کی مدد سے جسم کو دھو لیں۔
ٹانگوں پر
ماہرین کے مطابق صحت اور صفائی کا خیال نہ رکھنا اور تنگ کپڑوں کا استعمال ٹانگوں پر کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے لیے ٹِی ٹِری آئل کے 5 سے 6 قطرے اپنے شاور جیل میں ملائیں اور متاثرہ حصے پر مساج کریں اور پھر آخر پر جسم کے متاثرہ حصے کو گرم پانی سے دھو لیں۔