فیشن کی دنیا کا رنگا رنگ میلا میٹ گالا جس میں شرکت کرنا ہر اداکارہ کا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی میٹ گالا 2023 نیویارک میں منعقد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کی اداکاراؤںکے ساتھ بھارتی اداکاراؤں نے بھی شرکت کی۔ بھارتی اداکاراؤں میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ سب سے منفرد اور اسٹائلش بلیک اینڈ وائٹ آؤٹ فٹ میں جلوہ گر ہوئیں۔ ہر آنکھ پریانکا پر ٹہر گئی۔ جہاں ہر کوئی ان کی خوبصورتی سے متاثر ہوتا ہے وہیں اس مرتبہ پریانکا نے مہنگا ترین ہار پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ہار کی قیمت
پریانکا کے ہار کی جہاں دنیا بھر میں دھوم مچی وہیں لوگوں نے اس کی تفصیلات دیکھ کر سر پکڑ لیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پریانکا کا یہ سفید ہار 204 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یعنی پاکستانی 7 ارب 40 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 روپے سے بھی زائد ہے۔
خاص بات کیا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کا یہ ہار مشہور اطالوی کمپنی بلگاری کا تیار کردہ ہے جسے 11.6 قیراط ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ اس قدر بیش قیمتی ہے کہ اب اس کو میٹ گالا تقریب کے بعد نیلامی کیلئے بھی پیش کیا جائے گا۔